29 ستمبر 2026 - 20:43
ساڑھے نو کروڑ آبادی کو، یو این کے اسٹیج سے، ٹرمپ کی طرف کی نابودی کی دھمکی، وحشی پن کی انتہا ہے!، عبدالباری عطوان

مشہور عرب مصنف اور تجزیہ کار نے کہا: اقوام متحدہ میں، اس بین الاقوامی ادارے کے گنبد کے نیچے جو سرکس، اور مضحکہ خیز تماشا شروع ہؤا ہے، وہ بہت افسوسناک ہے۔ تصور کریں کہ امریکی صدر اقوام متحدہ کے اسٹیج ایک 95 ملین آبادی پر مشتمل قوم کو تباہی کی دھمکی دے رہا ہے! یہ وحشی پن کی انتہا اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مشہور عرب مصنف اور تجزیہ کار "عبدالباری عطوان" نے کہا: اقوام متحدہ میں، اس بین الاقوامی ادارے کے گنبد کے نیچے جو سرکس، اور مضحکہ خیز تماشا شروع ہؤا ہے، وہ بہت افسوسناک ہے۔ تصور کریں کہ امریکی صدر اقوام متحدہ کے اسٹیج ایک 95 ملین آبادی پر مشتمل قوم کو تباہی کی دھمکی دے رہا ہے! یہ وحشی پن کی انتہا اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ / حیرت کی بات ہے کہ سب بیٹھے ہیں اور اس کی باتوں کو سن رہے ہیں، واقعی ایسی صورتحال کو قبول نہیں کرنا چاہئے! اس جوتے لے کر ٹوٹ پڑنا چاہئے! کیونکہ یہ جنگی جرائم ہیں۔

ویڈیو کی تفصیل:

یہ سرکس اور یہ مضحکہ خیز تماشا جو اقوام متحدہ میں، اس بین الاقوامی ادارے کے گنبد تلے، شروع ہوئی، باعث افسوس ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ رونما ہونے والے واقعات کو آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ایسے واقعات جو ہر لحاظ سے غیر معمولی اور نامعقول ہیں۔

آپ تصور کریں کہ امریکی صدر اقوام متحدہ کے اسٹیج سے 95 ملین نفوس پر مشتمل قوم کو نابودی کی دھمکی دیتا ہے! یہ وحشی پن کی انتہا اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

امریکی صدر کہتا ہے: میں ایک قوم کو مکمل طور پر نابود کرنا چاہتا ہو!

وہ کہتا ہے: صرف دو راستے آپ کے سامنے ہیں: یا ہتھیار ڈالنا اور میرے سامنے گھٹنے ٹیکنا اور دوسرا راستہ مکمل نابودی اور مکمل طور پر مٹ جانا!

عجیب بات ہے کہ سب بیٹھے ہیں اور اس کی باتیں سن رہے ہیں، حقیقتاً ایسی صورت حال کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔

ان [حاضرین] کو جوتے لے کر اس پر ٹوٹ پڑنا چاہئے، کیونکہ اس کی باتیں جنگی جرائم ہیں۔

یہ کہ وہ دوسروں کو نابودی کی دھمکی دے، کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہے۔

اصولی طور پر، تو ہے کون کہ اس طرح کا کام کر دے؟

سچ تو یہ ہے کہ یہ مسئلہ بہت توہین آمیز اور تذلیل پر مبنی ہے۔

جب ٹرمپ کہتا ہے کہ ایران دہشت گردی کا حامی ہے، کہنا چاہئے کہ تو خود ہی ہے جو دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے!

تو ہی ہے کہ خطے میں جنگ کی آگ بھڑکاتا ہے اور انسانوں کو قتل کرتا ہے، حقیقت یہی ہے۔

تو ہی ہے کہ ممالک کی سالمیت پر جارحیت کرتا ہے اور قوموں کو نابودی کی دھمکی دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha